عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 97.20 ڈالر کمی کے بعد 4,102.80 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونا 9,720 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8,748 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 12,627 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کمی کے بعد 6,889 روپے پر آگئی۔







