آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے پر آگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق چاندی کے نرخ 130 روپے گرکر فی تولہ 5022 روپے پر آگئے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر کی کمی سے 3980 ڈالر پر آگیا ہے۔






