آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 917 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 139 ڈالر سستا ہو کر 5 ہزار 272 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔





