آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے کی سطح پر آ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 91 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 63 ڈالر  کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 203 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 445 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔