بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 62 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی 6965 روپے فی تولہ ہوگئی۔







