تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 15 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی کے بعد 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 289 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا معمولی اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 155 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 545 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر آ گئی۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 972 روپے کم ہو کر 8 ہزار 232 روپے پر پہنچ گئی۔






