خبر رساں ادارے بزنس ریکارڈر کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور وہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 91 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 109 روپے کی کمی سے 4387 روپے ہوگئی۔
واضع رہے کہ اب تک حکومتی اداروں کی جانب سے سونے کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی سطح پر بھی ہوتا ہے۔






