اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے صنعتی شعبے کو بڑا ریلیف ملے گا اور یہ اقدام صنعتوں کی بحالی اور ملکی معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سستی بجلی سے پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا بلکہ صنعتوں کو عالمی منڈی میں مسابقت کا بہتر موقع بھی ملے گا۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں صنعتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے کیونکہ ملکی معیشت کی ترقی میں صنعتی شعبہ بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
صوبائی وزیر توانائی کے مطابق حکومت کے یہ اقدامات سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی بحالی کے عمل کو مزید مضبوط کریں گے۔






