رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں51 لاکھ 90 ہزار 725 گانٹھ کپاس آئی تھی، اس طرح گذشتہ سال کی نسبت اس بار 57 ہزار 105 گانٹھ کپاس کم ہوئی، جس کے مطابق رواں سال اب تک ایک اعشاریہ ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پی سی جی اے نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 23 لاکھ 49 ہزار 247 گانٹھ کپاس آئی ہے، جو گذشتہ سال اسی مدت میں 24 لاکھ 59 ہزار 684 گانٹھ کپاس سے ایک لاکھ 10 ہزار 437 گانٹھ کم ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح پانچ فیصد رہی ہے۔
صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 27 لاکھ 84 ہزار 373 گانٹھ کپاس پہنچی ہے، جو گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی 27 لاکھ 31 ہزار 41 گانٹھ کپاس سے 53 ہزار 332 گانٹھ زیادہ ہے، اس طرح سندھ میں اضافہ کی شرح ایک اعشاریہ نو فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق 30 نومبر 2025 تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 49 لاکھ 76 ہزار 193 گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے اور ملک بھر میں کل 385 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی تازہ رپورٹ جاری
پی سی جی اے کے مطابق ایکسپورٹرز اور ٹریڈرز نے اس سیزن میں ایک لاکھ 72 ہزار 600 گانٹھ روئی خریدی، جب کہ ٹیکسٹائل سیکٹر نے 42 لاکھ 93 ہزار 763 گانٹھ روئی خریدی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 2025-26 کے کپاس سیزن میں کوئی خریداری نہیں کی ہے۔
پی سی جی اے کے مطابق صوبہ پنجاب میں 206 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور یہاں 22 لاکھ 61 ہزار 354 گانٹھ روئی تیار ہوئی ہے۔ ضلع ملتان میں 33 ہزار 754، ضلع لودھراں میں 15 ہزار 568، ضلع خانیوال میں ایک لاکھ 25 ہزار 238، ضلع مظفر گڑھ میں 31 ہزار 872، ضلع ڈیرہ غازی خان میں دو لاکھ 88 ہزار 390، ضلع راجن پور میں 33 ہزار 804، ضلع لیہ میں ایک لاکھ 502 اور ضلع وہاڑی میں ایک لاکھ 76 ہزار 342 گانٹھ روئی تیار ہوئی ہے۔
اسی طرح ضلع ساہیوال میں 91 ہزار 943، ضلع رحیم یار خان میں تین لاکھ 14 ہزار 922، ضلع بہاولپور میں تین لاکھ 70 ہزار 76 اور ضلع بہاولنگر میں چھ لاکھ 8 ہزار 586 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچی ہے۔
صوبہ سندھ میں ضلع سانگھڑ میں 12 لاکھ 28 ہزار 549، ضلع میرپور خاص میں 70 ہزار 100، ضلع نواب شاہ میں 79 ہزار 450، ضلع نوشہروفیروز میں دو لاکھ 24 ہزار 777، ضلع خیرپور میں دو لاکھ 24 ہزار 741، ضلع سکھر میں تین لاکھ 25 ہزار 978، ضلع جامشورو میں 40 ہزار 600 اور ضلع حیدرآباد میں ایک لاکھ 43 ہزار 156 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچی ہے۔
صوبہ بلوچستان میں ایک لاکھ 73 ہزار 790 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچی ہے۔ ملک میں غیر فروخت شدہ اسٹاک اور روئی کی مقدار چھ لاکھ 67 ہزار 257 گانٹھ ریکارڈ کی گئی ہے۔






