سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ اور ماہانہ دونوں بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق اپریل 2026 میں آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ ماہانہ بنیادوں پر بھی 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 سے اپریل 2026 تک کے عرصے میں آئی ٹی برآمدات میں مجموعی طور پر 21 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس دوران آئی ٹی برآمدات کا حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ صرف اپریل کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات 42 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

حکام کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ٹی برآمدات کے ساڑھے 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی مجموعی آئی ٹی برآمدات کا حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا۔