ڈپٹی کمشنر لاہور عدالتی حکم پر کورٹ میں پیش ہوئے، عدالت نے رات 10 بجے مارکیٹ بند کرانے کے نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی۔
ڈی سی نے عدالت کو بتایا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق بازار 10 بجے اور ریسٹورنٹس 11 بجے بند ہوں گے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ شادی ہالز پر بھی نظر رکھیں، پورے 10 بجے ہالز بند ہونے چاہیئں۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگانے والا آج اڈیالہ جیل میں ہے، عطا تارڑ
عدالت نے کہا کہ تجویز ہے ایک ماہ کے لیے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کرنی چاہئیں، مارکیٹس 10 بجے بند کرنے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن 2023ء کا ہے، اس پر عملدرآمد کرائیں، شادیوں پر ون ڈش کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے لیکن اس کا ماحولیات سے تعلق نہیں۔






