پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 45 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 333 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر 6 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔







