میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے رواں برس ٹائر برآمدات میں اہم مقام حاصل کیا ہے، جبکہ امریکا اور برازیل پاکستانی ٹائروں کے سب سے بڑے درآمد کنندگان کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
پاکستانی کمپنی سروس نے 2022 میں آپریشنز کے آغاز کے بعد عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو نمایاں طور پر وسعت دی ہے۔ کمپنی نے امریکا، برازیل، جنوبی افریقا اور مصر سمیت مختلف عالمی منڈیوں میں برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی اس وقت ٹرک اور بس ریڈئیل ٹائروں کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 40 فیصد برآمد کر رہی ہے، جبکہ مقامی مارکیٹ میں اس کا حصہ تقریباً 58 فیصد ہے۔
Pakistan has entered the top 10 global exporters of truck and bus radial (TBR) tyres, supplying markets including the US and Brazil.
— Bloom Pakistan (@bloom_pakistan) May 15, 2026
According to a company press release, Service Long March Tyres Ltd (SLM) has significantly strengthened its global presence since beginning… pic.twitter.com/7jL5C6e6I7
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں ٹرک اور بس ٹائروں کی سالانہ طلب تقریباً 17 لاکھ یونٹس، جبکہ مسافر گاڑیوں کے ٹائروں کی طلب تقریباً 70 لاکھ یونٹس تک پہنچ چکی ہے۔ ماضی میں اس طلب کا بڑا حصہ درآمدات کے ذریعے پورا کیا جاتا تھا، تاہم اب مقامی مینوفیکچرنگ تیزی سے درآمدی ٹائروں کی جگہ لے رہی ہے۔
انڈسٹری ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی برآمدات، پیداواری توسیع اور درآمدی متبادل کی حکمت عملی پاکستان کے ٹائر سیکٹر کو بتدریج زرمبادلہ کمانے والے ایک اہم صنعتی شعبے میں تبدیل کر رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑیوں کے ٹائروں کی مقامی پیداوار میں متوقع توسیع اور کمرشل ٹائروں کی برآمدات میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان کی ٹائر انڈسٹری عالمی مارکیٹس میں مزید مضبوط مقام حاصل کر سکتی ہے، جو برآمدات پر مبنی صنعتی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔






