عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 744 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونے کی قیمت 7800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6687 روپے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے تک جا پہنچی۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے ہو گئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 373 روپے اضافے کے بعد 8445 روپے ہو گئی۔







