ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 523,762 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 449,041 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید برآں 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بڑھ کر 411,635 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں یہ 10 ڈالر بڑھ کر 5010 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔