ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.48 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی 2025 سے اپریل 2026 تک ٹیکسٹائل برآمدات 15 ارب 7 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 14 ارب 85 کروڑ ڈالر تھیں۔

ذرائع وزارتِ تجارت نے بتایا کہ اپریل میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ اپریل 2025 میں یہ 1 ارب 22 کروڑ ڈالر تھیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مارچ 2026 میں 1 ارب 35 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔