آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی 2 ہزار 972 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 5 ہزار 28 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس 158,069 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پونے 3 فیصد گر گیا۔
یاد رہے کہ جمعے کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ 163,098 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے پے در پے کئی سنگ میل عبور کیے تھے، اور مارکیٹ 169,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔





