نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 39 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ پندرہ روز کے لیے کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ فیصلے کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔






