تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے اتوار کے روز سعودی عرب میں منعقد ہونے والی العلاء کانفرنس برائے ابھرتی ہوئی منڈیوں کی معیشتیں کے موقع پر وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔
مالیاتی ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک اور ترقیاتی ترجیحات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
🇵🇰 Finance Minister Meets World Bank MD at AlUla Conference 🇸🇦
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) February 8, 2026
Federal Minister for Finance & Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, met Ms. Anna Bjerde, Managing Director, World Bank Group, on the sidelines of the AlUla Conference for Emerging Market Economies in KSA.
The… pic.twitter.com/m980oRdoWR
ملاقات کے دوران ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا کے گزشتہ ہفتے کے دورۂ پاکستان کا بھی حوالہ دیا گیا، جس کے تناظر میں مس آنا بیئرڈے نے ترقیاتی پروگرام کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ بنانے کے لیے مسلسل رابطے اور مؤثر نفاذ کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں فریقین نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آئندہ اقدامات پر گفتگو کی۔
بات چیت کے دوران توانائی، تعلیم، صحت، موسمیاتی لچک، قرض کے بدلے ترقیاتی سودے (ڈیٹ فار ڈیویلپمنٹ سویپ)، مالیاتی اصلاحات اور انفرااسٹرکچر کی ترقی سمیت اہم شعبوں پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ زیادہ مرکوز حکمتِ عملی اپنائی جائے، واضح کارکردگی اشاریے متعارف کرائے جائیں اور مضبوط و مؤثر نفاذ کے نظام کو یقینی بنایا جائے تاکہ کیے گئے وعدے عملی نتائج میں تبدیل ہو سکیں۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ورلڈ بینک گروپ کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور متعلقہ وفاقی وزارتوں کے ذریعے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
World Bank has reaffirmed its commitment to Pakistan s ten-year development program amounting to 20 billion dollars#RadioPakistan #news https://t.co/qpzfOKRm6H
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) February 8, 2026
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبائی حکومتوں کا فعال کردار اور تعاون پروگرام کے تحت بہتر ہم آہنگی، بروقت نفاذ اور قابلِ پیمائش نتائج کے حصول کے لیے نہایت اہم ہے۔
واضح رہے کہ سال 2025 میں شروع ہونے والی العلاء کانفرنس برائے ابھرتی ہوئی منڈیوں کی معیشتیں میں دنیا بھر سے وزرائے خزانہ، مرکزی بینکوں کے گورنرز، سینئر پالیسی ساز، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور ممتاز ماہرین شرکت کرتے ہیں، جہاں ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش اہم معاشی چیلنجز اور مواقع پر غور و خوض کیا جاتا ہے۔






