آج ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس 1954 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 76 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایکس 100 انڈیکس 1954 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 176008 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 75 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی تھی، جس کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل نئے سال کے پہلے ہی دن برقرار ہے۔