نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق، جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم چھ ارب 42 کروڑ ڈالرز رہا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں چھ ارب 15 کروڑ ڈالرز تھا۔

اکتوبر 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا، جو ستمبر 2025 کے ایک ارب 58 کروڑ ڈالرز  کے مقابلے میں ماہانہ بنیاد پر 2.53 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم اکتوبر 2024 میں یہ حجم ایک ارب 63 کروڑ ڈالرز رہا تھا، جس سے سالانہ بنیاد پر معمولی کمی ظاہر ہوتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز، اکتوبر 2022 میں ایک ارب 36 کروڑ ڈالرز، جب کہ اکتوبر 2021 میں ایک ارب 60 کروڑ ڈالرز تھیں۔