پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا بڑھ کر 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3772 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہو گئی ہے۔
مزید برآں 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی اضافے کے بعد 3 لاکھ 80 ہزار 356 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ چند دنوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونا مہنگا❗️🪙
— Faseeh Ijaz (@faseehijaz1) April 30, 2026
فی تولہ قیمت میں 4,400 روپے اضافہ ہو کر 4,83,962 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی سطح پر فی اونس قیمت 4,616 ڈالر ہو گئی۔#GoldPrices #Pakistan #BreakingNews #GlobalMarket #Inflation #Silver #Economy #CommodityMarket #WorldNews #Finance 🪙 pic.twitter.com/wQBczqORjT
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 44 ڈالر اضافے کے بعد 4616 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے، جس کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، شرح سود میں اضافے اور عالمی خدشات کے باعث سرمایہ کار محتاط
جیولرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث خریدار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں، جبکہ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی جزوی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی تھی، تاہم آج اچانک آنے والے اضافے نے مارکیٹ کا رخ تبدیل کر دیا ہے اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر سونے کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔







