آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کےمطابق سونے اور چاندی کی مسلسل گرنے والی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1800 روپے کے اضافے سے 433662 روپے ہو گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے بڑھ کر 371795 روپے ہو گئی۔
مزید براں فی تولہ چاندی 57 روپے کے اضافے کے بعد 5124 روپے پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر مہنگا ہو کر 4113 ڈالر ہو گیا۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہوا ہے۔
واضع رہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہ رجحان برقرار رہا تو مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔






