آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا دو ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت چار لاکھ 54 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ دو ہزار 58 روپے کم ہو کر تین لاکھ 89 ہزار 713 روپے ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ فی تولہ سونا چار دن میں 21 ہزار 100 روپے سستا ہو چکا ہے، جب کہ سونے کی عالمی قیمت 24 ڈالرز کم ہو کر چار ہزار 322 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔