اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (87 ملین ڈالر) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد ملک کے مجموعی مائع (لیکویڈ) زرمبادلہ کے ذخائر 21.43 ارب ڈالر کی سطح پر رہے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$21.43 billion as of February 27, 2026.
— SBP (@StateBank_Pak) March 5, 2026
For details: https://t.co/WpSgomnd3v#SBPReserves pic.twitter.com/fzRv3WlI5l
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5.13 ارب ڈالر رہی۔ اس طرح 27 فروری 2026 تک ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 21.43 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ ہفتے کے دوران اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 87 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ان کا حجم 16.3 ارب ڈالر ہو گیا۔





