ادارۂ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق جون 2024 کے بعد مئی 2026 میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ اپریل 2026 کے مقابلے میں مئی 2026 کے دوران مہنگائی میں 0.52 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مئی 2026 میں مہنگائی کی سالانہ شرح بڑھ کر 11.66 فیصد ہو گئی، جب کہ مئی 2025 میں یہ شرح 3.5 فیصد تھی۔
ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی 2025 سے مئی 2026 تک اوسط مہنگائی 6.69 فیصد رہی، جب کہ اپریل 2026 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ شہری علاقوں میں مہنگائی 0.68 فیصد بڑھی۔
ادارۂ شماریات کے مطابق مئی 2026 میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.48 فیصد رہی، جب کہ شہری علاقوں میں یہ شرح 11.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔






