تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے مارکیٹوں کے اوقات کار میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے شہر بھر کی مارکیٹیں رات 8 بجے بند نہیں کی جائیں گی، جس سے تاجروں اور شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔

ڈی سی لاہور کے مطابق تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جب کہ اس فیصلے سے شہریوں کے لیے خریداری میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو سہارا دینا اور عوام کو زیادہ وقت تک خریداری کی سہولت فراہم کرنا ہے۔