نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے اضافی رقم اکتوبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا، تاہم نیپرا نے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ 29 ستمبر کو نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے متعلق عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت نیپرا ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی، جس میں سی پی پی اے، وزارتِ توانائی کے نمائندے، بزنس کمیونٹی، صحافیوں اور عوام نے شرکت کی۔

سی پی پی اے نے واضح کیا تھا کہ ایف سی اے کی مد میں اضافے کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے کیا جائے گا۔