کاروبار کے دوران زیادہ تر شیئرز میں خریداری کا رجحان غالب رہا، جب کہ میوچول فنڈز اور انشورنس سیکٹر کی جانب سے نمایاں ادارہ جاتی خریداری بھی دیکھی گئی۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کے کئی عوامل ہیں، جن میں معاشی محاذ پر متوقع پیش رفت بھی شامل ہے۔
بی بی سی اردو سے گفتگو میں تجزیہ کار جبران نے بتایا کہ رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، جہاں پاکستان کے لیے اگلی قسط کی منظوری کی توقع ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح وزیراعظم کے حالیہ خلیجی ممالک کے دورے اور تجارتی تعاون سے متعلق مذاکرات کو بھی مثبت پیش رفت قرار دیا گیا، جس کا مارکیٹ پر اچھا اثر پڑا۔
تجزیہ کار شہریار بٹ نے بتایا کہ حکومتی سطح پر سپر ٹیکس میں کمی کے حوالے سے گردش کرتی اطلاعات بڑی کمپنیوں کے لیے خوشخبری سمجھی جا رہی ہیں، جس سے کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملی۔
ان کے مطابق میوچول فنڈز اور انشورنس سیکٹر کی جانب سے سرمایہ کاری کے تسلسل نے بھی انڈیکس میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔






