نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔