ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 58 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی چار روپے 73 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل پانچ روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔