پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جب کہ یہ قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جب کہ عوامی حلقوں کی جانب سے فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔