وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 298 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
اس سے قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ختم کر دی جائے تو قیمتوں میں نمایاں کمی آ سکتی ہے، تاہم اس صورت میں حکومت کو آمدن کے متبادل ذرائع تلاش کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی اخراجات یا تو پیٹرولیم لیوی سے پورے کیے جاتے ہیں یا پھر اس کا بوجھ دیگر ذرائع سے عوام پر پڑتا ہے۔






