پیٹرولیم ڈویژن نے 31 جولائی کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔