آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر کے لیے کیا گیا ہے اور نئی قیمتیں رات 12 بجے سے نافذ ہوں گی۔

وزارت توانائی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، پلیٹس ریٹس اور پریمیم میں تبدیلی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے اس سے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔