علی پرویز ملک نے بتایا کہ جاری اصلاحات کے باعث تمام صارفین کے لیے قیمتیں مستحکم رہیں گی، جب کہ گیس سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ کا بڑھنا بھی رک گیا ہے اور اب نیا قرض پیدا نہیں ہو رہا۔
ان کے مطابق قطر سے اضافی ایل این جی کارگو عالمی منڈی میں منتقل کرنے کا معاہدہ بھی کامیابی سے طے پا گیا ہے۔
وزیرِ پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر موسمِ سرما میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اور ملک بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ کسی بھی مقامی گیس فیلڈ کو بند نہیں کیا گیا۔





