ذرائع کے مطابق ای سی سی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع سے متعلق فیصلے پر غور کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی صورت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 40 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق او ایم سیز اور ڈیلرز کا منافع ایک روپے 10 پیسے سے بڑھا کر ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع سات روپے 87 پیسے ہے، جب کہ ڈیزل پر بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع سات روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے۔
ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز کا کمیشن اس وقت آٹھ روپے 64 پیسے ہے، جب کہ ڈیزل پر بھی ڈیلرز کا کمیشن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری فی لیٹر پیٹرول پر او ایم سیز اور ڈیلرز کا مجموعی منافع 16 روپے 51 پیسے ادا کر رہے ہیں، جب کہ ڈیزل پر بھی شہری اتنی ہی رقم بطور منافع ادا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی سے منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد اس فیصلے کا اطلاق کیا جائے گا۔





