کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری کے ساتھ 279.91 روپے پر بند ہوا، جب کہ پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 279.92 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب عالمی سطح پر منگل کو ابتدائی تجارت کے دوران امریکی ڈالر ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ ڈالر میں یہ گراوٹ وائٹ ہاؤس کی جانب سے گرین لینڈ کے مستقبل سے متعلق یورپی یونین کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد سامنے آئی، جس کے نتیجے میں امریکی اسٹاک مارکیٹس اور سرکاری بانڈز میں بڑے پیمانے پر فروخت دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی اتحادیوں کو ٹیرف (درآمدی محصولات) سے متعلق نئی دھمکیوں کے باعث ایک بار پھر ’سیل امریکا‘ کا رجحان دیکھنے کو ملا، اس صورتحال کے نتیجے میں اسٹاکس، ٹریژری بانڈز اور ڈالر تینوں کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔






