نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دستاویزات سے معلوم ہوا کہ جولائی 2025 میں موبائل فونز کی درآمدات 14 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز رہیں، اگست میں یہ 15 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں، ستمبر میں 19 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز کی درآمدات ہوئیں اور اکتوبر میں موبائل فونز کی درآمدات 14 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فونز پر انحصار جاری ہے اور اس سلسلے میں درآمدات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو ملکی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب اور ٹیکنالوجی کی دستیابی کا عکاس ہے۔





