بھارت، چین، جاپان، جنوبی کوریا، برازیل، اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 12.5 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

 جبکہ کینڈا، میکسیکو، یورپی یونین میں شامل ممالک، تائیوان، برطانیہ، اور باقی ممالک سے درآمد پر 10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا یے جب امریکی وفد  اعلی سطح کے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تین روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہے ۔

امریکی تجارتی دفتر کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ بھارت ان 54 معیشتوں میں سے ایک ہے جنہوں نے جبری مشقت سے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی نہیں لگائی اور نہ ہی کوئی موثر اقدام کیا  ہے۔