صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے دباؤ کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 6002 روپے کمی سے 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت گراوٹ کا شکار رہی اور فی اونس سونا 70 ڈالر کمی سے 4013 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔
چاندی بھی سستی ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 123 روپے کمی سے 5245 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 106 روپے کمی سے 4496 روپے کی سطح پر آگئی۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق معاشی عدم استحکام اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں کو براہ راست متاثر کر رہا ہے۔






