واضح رہے کہ 750 روپے کا پرائز بانڈ، جس کا انتظام سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کرتا ہے، ملک میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے بچت کے ذرائع میں سے ایک ہے، جو سرمایہ کاروں کو وقتاً فوقتاً نقد انعامات کی پیشکش کرتا ہے۔
نتائج کے مطابق 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 560977 کے نام رہا۔ اسی طرح 5 لاکھ روپے کے تین دوسرے انعامات بانڈ نمبر 924818، 012592 اور 152138 کو دیے گئے، جب کہ 9 ہزار 300 روپے کے 1,696 تیسرے انعامات بھی نکالے گئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ضوابط کے تحت انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جس کے مطابق فائلرز پر 15 فیصد اور نان فائلرز پر 30 فیصد ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔





