تفصیلات کے مطابق 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 429148 نے حاصل کیا۔ ایک ایک ملین (10 لاکھ) روپے کے تین دوسرے انعامات بانڈ نمبر 430347، 591133 اور 628300 کے نام رہے۔ اس کے علاوہ 16 سو زائد خوش نصیب افراد نے 18 ہزار 500 روپے کا تیسرا انعام جیتا۔
انعامی رقم کے حصول کے لیے کامیاب امیدوار مقررہ کلیم فارم کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں کی شاخوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے رجوع کر سکتے ہیں۔
پہلے اور دوسرے انعامات کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں، جب کہ تمام کامیاب نمبروں کی مکمل فہرست جلد جاری کی جائے گی، جو اعلان کے بعد نیشنل سیونگز کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
یاد رہے کہ پرائز بانڈز ملک بھر میں طویل عرصے سے ایک مقبول اور محفوظ سرمایہ کاری تصور کیے جاتے ہیں۔ یہ نہ صرف بچت کا مؤثر ذریعہ ہیں بلکہ بڑے مالی انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ 100، 200، 750، 1500، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے بانڈز عوام کے لیے دستیاب ہیں۔





