سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ صرف نو ماہ میں 48ویں مرتبہ اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہے جسے انہوں نے ملکی طاقت کی مضبوط علامت قرار دیا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ موجودہ دور امریکا کی تاریخ کا سب سے دولت مند، سب سے طاقتور اور سب سے معزز دور ہے اور اس کے پیچھے بنیادی قوت ٹیرف کی سخت پالیسی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے آٹھ ممکنہ جنگوں میں سے پانچ کو ٹیرف کے دباؤ کے ذریعے روک دیا، ایک ایسا دعویٰ جس نے سیاسی حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ امریکا آج غیر معمولی دولت بیرون ملک سے کھینچ رہا ہے، اور اس کا سہرا جری معاشی اقدامات، مضبوط سرمایہ کاری اور مالی اعتماد کو جاتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کے یہ بیانات ان کی روایتی بولڈ طرز گفتگو کا حصہ ہیں تاہم یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ٹیرف کی افادیت پر جاری بحث ایک بار پھر سرگرم ہو گئی ہے جو کبھی فوری فائدے کی علامت سمجھی جاتی ہے اور کبھی طویل المدتی نقصان کا باعث۔
واضع رہے کہ عالمی اقتصادی بے یقینی کے اس دور میں ٹرمپ کے دعوے ایک بار پھر معاشی قوم پرستی، تجارتی دباؤ اور مالی مضبوطی کو بحث کا مرکزی موضوع بنا رہے ہیں۔






