جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔
پروٹیز کی جانب سے ڈیوڈ ملر 142 اور کپتان ٹیمبا بووما 103 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو برٹزکے 34، مارکو جینسن 19، کوئنٹن ڈی کوک 15، ٹرسٹین اسٹبز 6، جورن فورٹن 5، کیشو مہاراج 4 اور ایڈن مارکرم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
ڈوان جینسن 27 اور لیزاڈ ولیمز ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیک ایڈورڈز نے 5 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زیویئر بارٹلٹ ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 333 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
کینگروز کی جانب سے کپتان مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ 84، 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں زیویئر بارٹلٹ 50، میٹ رینشا 32، جیک ایڈورڈز 25، ایلکس کیری 17، کیمرون گرین 17، کوپر کونولی 10، جوش ہیزل ووڈ 2 اور ایڈم زمپا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔نیتھن ایلس 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لیزاڈ ولیمز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ مارکو جینسن، کیشو مہاراج اور جورن فورٹن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈن مارکرم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔







