مایوسی کی تصویر بنے ننھے بندر کو برطانوی انفلوئنسر نے خریدنے کی پیشکش کردی ہے۔
جاپان کے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے پنچ نامی ننھے بندر کو پہلے ماں نے بے رخی دکھائی اور پھر دوسرے بندر اس کے پیچھے پڑگئے۔
ننھے پنج نے اپنے کھلونا دوست کو ہی اپنا سب کچھ مان لیا تو معصومیت، خوف اور تنہائی کو ظاہر کرتی تصاویر نے لاکھوں دل جیت لیے اور یہ منظر سوشل میڈیا پر چھا گیا۔
ایک برطانوی انفلوئنسر نے پنچ کو ڈھائی لاکھ ڈالر میں خریدنے کی پیشکش بھی کی لیکن چڑیا گھر انتظامیہ نے انکار کردیا۔
Latest heart warming video 💕
— Varsha Singh (@varshaparmar06) February 24, 2026
Little Punch jump is so adorable to watch. pic.twitter.com/HFvJY0Zzvw
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی پیدائش کے ابتدائی کچھ مہینوں میں پنچ نے انکلوژر میں موجود دوسرے بندروں سے دوستی کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی خاص کامیابی نہ ملی۔
چڑیا گھر انتظامیہ نے ماں کی ممتا سے محروم بندر کے بچے کے اکیلے پن کو دور کرنے کیلئے بندر کی شکل والا ایک کھلونا دیا جسے وہ ہر وقت اپنے ساتھ رکھتا ہے۔







