ایچ ای سی کے اعلامیے کے مطابق یہ وظائف کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں ٹاپ 100 میں شامل امریکی جامعات میں داخلے کے لیے دستیاب ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹاپ 50 جامعات میں داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کو ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ اور ہیلتھ انشورنس سمیت مکمل مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
علامیے کے مطابق 51 سے 100 کے درمیان رینک رکھنے والی جامعات میں داخلہ لینے والے طلبہ کو وظیفہ اور ہیلتھ انشورنس کے ساتھ ٹیوشن سپورٹ کی مد میں سالانہ 12 ہزار ڈالر تک فراہم کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد پاکستانی اسکالرز کو عالمی معیار کے تعلیمی اداروں تک رسائی فراہم کرنا اور ملک میں تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
امیدوار اپنی درخواستیں سرکاری اسکالرشپ پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں، جب کہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اسکیم یو ایس پاکستان نالج کوریڈور پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور پاکستانی طلبہ و محققین کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔







