پشاور کے تھانہ شرقی نے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کو 8 جی بی، یو ایس بی میں 16 ویڈیوز ارسال کیں۔ پنجاب فرانزک لیبارٹری سے صرف دو نکات پر تحقیقات کے بعد رائے مانگی گئی تھی۔
کیا یہ ویڈیوز ایڈیٹ کی گئی ہیں یا نہیں؟ کیا ویڈیوز میں نظر آنے والی شخصیات کا پروفائل میچ ہو رہا ہے یا نہیں؟ اس رپورٹ میں 9 مئی 2023 سے متعلق ایک لفظ بھی نہیں ہے۔
مبینہ طور پر پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے اس حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں موجودہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ویڈیوز میں موجودگی کی تصدیق بھی کی گئی ہے لیکن 9 مئی 2023 کا ذکر نہیں ہے۔
سرخ دائرے میں جو سکرین شاٹ آپ دیکھ رہے ہیں یہ ویڈیو سہیل آفریدی کے ایکس اکاؤنٹ پر موجود ہے جو 16 مارچ 2023 کو اپلوڈ ہوئی ہے اور یہ زمان پارک کی ہے۔
️ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر 16 ویڈیوز کا فریم بائے فریم آڈیو ویژول تجزیہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ️متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے جبکہ️ چند ویڈیوز میں لوگو اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جن دو نکات پر رائے مانگی گئی، لیبارٹری نے رائے دے دی۔
بظاہر کہیں بھی اس رپورٹ سے ثابت نہیں ہوتا کہ وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی 9 مئی کے واقعات میں ملوث تھے۔







