تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائبر فورس نے  کامیابی سے بھارتی چینل اے بی پی نیوز کو ہیک کرلیا۔

پاکستانی سائبر فورس نے بھارتی چینل اے بی پی نیوز کو ہیک کرکے اُس پر پاکستانی فوج کے مواد چلا دیے۔ 

بھارتی چینل اے بی پی نیوز پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خطاب کے اقتصابات بھی نشر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں یکے بعد دیگرے نجی چینلز ہیک، اینٹی اسٹیٹ مواد نشر کردیا گیا 

یاد رہے اتوار کی شب پاکستان کے معروف ٹی وی چینلز اچانک متنازعہ مواد چلنے لگا جو تھوڑی دیر بعد ختم ہوگیا۔

پاکستان میں یکے بعد دیگرے دو نجی چینلز کی سٹیلائٹس فریکوئنسی ہیک کرلی گئی، جس کے بعد اینٹی اسٹیٹ مواد نشر کیا گیا، اسے ملک دشمن عناصر کی سازش قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر اظہر عباس نے کہا ہے کہ ہم اپنے ناظرین کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے سیٹلائٹ پاک سیٹ پر نشر ہونے والے ہمارے نجی چینل کی نشریات کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے کسی نامعلوم جانب سے ہیک کرنے اور رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کچھ دیر سے نجی چینل کی نشریات کو مسلسل خلل کا سامنا ہے اور چینل کی اسکرین ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا ہے۔ اس صورتحال کا جیو نیوز کی ادارتی ٹیم یا انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔