یورپی کمیشن نے جرمنی میں سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کے شعبے میں اپنی نوعیت کے چار نئے منصوبوں کے لیے 659 ملین یورو (751 ملین امریکی ڈالر) کی جرمن سرکاری مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

یورپی کمیشن کے مطابق یہ منصوبے یورپی یونین کی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین کو مضبوط بنانے، جدید چپ سازی کی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور اس شعبے میں یورپ کی خودمختاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یورپی کمیشن کی ایگزیکٹو نائب صدر ٹریسا ریبیرا نے کہا کہ جرمنی کے ان چار نئے منصوبوں کی منظوری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یورپی یونین اپنے یوپی یونین چپ ایکٹ کے تحت کیے گئے وعدوں کو عملی شکل دے رہی ہے۔ 

ان کے مطابق یہ سرمایہ کاری یورپ میں جدید سیمی کنڈکٹر صنعت کی ترقی کو تیز کرنے اور مستقبل کی سپلائی چین کو مزید محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں: میٹا کا ستمبر سے اپنا اے آئی چپ تیار کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ یورپی یونین نے عالمی سطح پر چپس کی پیداوار میں اپنا حصہ بڑھانے اور ایشیائی ممالک پر انحصار کم کرنے کے لیے یورپی یونین چپ ایکٹ متعارف کرایا تھا، جس کے تحت رکن ممالک میں جدید سیمی کنڈکٹر منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔